نئی دہلی،24؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس صدر سونیا گاندھی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور سابق کانگریس صدر راہل گاندھی، پارٹی جنرل سکریٹری اور اترپردیش انچارج پرینکا گاندھی واڈرا اور چھتیس گڑھ کے وزیراعلی بھوپیش بگھیل سمیت 30 رہنما اترپردیش اسمبلی الیکشن کے لئے اسٹار کیمپینروں کی فہرست میں شامل کئے گئے ہیں۔
آل انڈیا کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ کانگریس کے اسٹار کمپینروں میں سونیا گاندھی ،ڈاکٹر سنگھ، مسٹر راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور بھوپیش بگھیل کے علاوہ دیگر اہم رہنماؤں میں غلام نبی آزاد،اشوک گہلوت، بھوپندر سنگھ ہڈا، سلمان خورشید، راج ببر اور سچن پائلٹ شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پرمود تیواری، پی ایل پنیا، آر پی این سنگھ، اجے کمار للو، آرادھنا مشرا، پردیپ جین آدتیہ،نسیم الدین صدیقی، آچاریہ پرمود کرشنم، دیپیندر سنگھ ہڈا، ورشا گائکواڑ، ہاردک پٹیل، پھولو دیوی نیتام، سپریا شرینیترے، عمران پرتاپ گڑھی، کنہیا کمار، پرانتی شندے، دھیرج گجر، روہت چودھری اور طارق عالم اسٹار کیمپینروں کی فہرست میں شامل ہیں۔